Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا، سرکاری لیبارٹریز کے ٹیسٹ مشکوک ہوگئے

شائع 12 اپريل 2020 02:24pm

کورونا وائرس کے حوالےسے آزاد کشمیر میرپور اوراسلام آباد کی لیبارٹریز میں ایک ہی ٹیسٹ کےدومختلف رزلٹ آنےکا انکشاف ہوا ۔

بھمبرکے ڈی ایچ او اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرسمیت متعدد افراد کے میرپورآزاد کشمیر کی سرکاری لیب میں ٹیسٹ ہوئے ۔

سات اپریل کوان ٹیسٹ کا رزلٹ پازیٹو آیا۔ جسکی تصدیق وزیر صحت آزاد کشمیر نے بھی کی ۔

تاہم اسلام آباد لیبارٹری سے چار دن بعد ان کے رزلٹ نیگٹیو آئے ۔صورتحال سے سرکاری لیب سےاب تک کئے گئے تمام ٹیسٹ مشکوک ہونے کا خدشہ پیداہو گیا۔

مشتبہ افراد میں ڈی ایچ او،اسسٹنٹ  ڈائریکٹربھمبر بھی شامل ہیں۔